211

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی پی او جھنگ کا بڑا ایکشن: تھانوں میں اکھاڑ بچھاڑ، ‘کارکردگی یا گھر جاؤ’ کی پالیسی نافذ.​انسپکٹر شاہد امیر ایس ایچ او تھانہ کوتوالی، انسپکٹر امان اللہ دیندار ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن تعینات*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی پی او جھنگ کا بڑا ایکشن: تھانوں میں اکھاڑ بچھاڑ، ‘کارکردگی یا گھر جاؤ’ کی پالیسی نافذ.​انسپکٹر شاہد امیر ایس ایچ او تھانہ کوتوالی، انسپکٹر امان اللہ دیندار ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن تعینات*
*ضلع جھنگ میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے نو تعینات ڈی پی او ساجد حسین نے چارج سنبھالتے ہی پولیس فورس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ شروع کر دی ہے۔ ڈی پی او جھنگ نے واضح پیغام دیا ہے کہ ان کے دور میں تعیناتیوں کا واحد معیار “بہترین کارکردگی” ہوگا، سفارش یا غفلت کی کوئی گنجائش نہیں*۔
*​تبادلوں کی تفصیلات*:
*حالیہ احکامات کے مطابق، ضلع کے اہم اور حساس ترین تھانہ کوتوالی کی کمان انسپکٹر شاہد امیر کے سپرد کر دی گئی ہے۔ شاہد امیر کو ان کی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن سے تبدیل کر کے یہاں لایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ تھانہ کوتوالی جرائم کی شرح اور جغرافیائی لحاظ سے ایک “ٹف” تھانہ مانا جاتا ہے، جہاں شاہد امیر جیسے “کرائم فائٹر” کی تعیناتی خوش آئند قرار دی جا رہی لہے۔ وہ ماضی میں بھی کئی سنگین اور پیچیدہ کیسز حل کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں*۔
*​دوسری جانب، ڈی آئی بی (DIB) میں فرائض سرانجام دینے والے منجھے ہوئے پولیس آفیسر انسپکٹر امان اللہ دیندار کو ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن تعینات کر دیا گیا ہے۔ امان اللہ دیندار بھی پولیس فورس کے تجربہ کار افسران میں شمار ہوتے ہیں اور جرائم پر قابو پانے کے فن سے بخوبی واقف ہیں*۔
*ڈی پی او ساجد حسین کے اس بروقت فیصلے اور میرٹ پر مبنی تعیناتیوں کو عوامی اور سماجی حلقوں نے بھرپور سراہا ہے*۔ *شہریوں کا کہنا ہے کہ ان افسران کی تعیناتی سے ضلع میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی اور اسٹریٹ کرائمز میں کمی واقع ہوگی۔ عوامی حلقوں نے دونوں انسپکٹرز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں