*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔ننھی امل اعوان نے تعلیمی میدان میں پہلی کامیابی سمیٹ لی، پریپ کلاس میں دوسری پوزیشن حاصل*
*تعلیم کے میدان میں کامیابیوں کا سفر شروع، معروف صحافی محمد جاوید اعوان کی پوتی امل اعوان نے اپنی زندگی کے پہلے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے سب کے دل جیت لیے*۔
*تفصیلات کے مطابق جھنگ سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی محمد جاوید اعوان کی پوتی امل اعوان نے اپنے پہلے تعلیمی سال کا اختتام ایک شاندار اعزاز کے ساتھ کیا ہے*۔ *انہوں نے پریپ کلاس کے سالانہ امتحانات میں اپنی کلاس میں دوسری (سیکنڈ) پوزیشن حاصل کی ہے، جس کے بعد انہیں اگلی کلاس (کے جی) میں ترقی دے دی گئی ہے*۔
*ننھی امل اعوان کی اس ابتدائی مگر حوصلہ کن کامیابی پر ان کے اساتذہ اور والدین نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر صحافتی و سماجی حلقوں کی جانب سے جاوید اعوان کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے*۔
*خاندان اور دوست احباب نے امل اعوان کے روشن مستقبل کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ “اللہ کریم اپنے خصوصی کرم سے اس بچی کو زندگی کے ہر امتحان اور ہر موڑ پر اسی طرح کی کامیابیوں اور کامرانیوں سے ہمکنار فرمائے۔ آمین یارب العالمین*”۔
224









