*جھنگ(جاوید اعوان سے)جمیعت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے چھبیل اڈہ پر ایک فلاحی تنظیم A-G-Pکے زیر اہتمام افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ* *اسرائیل، امریکہ و انڈیا کی تکون نے امن عالم کی تباہی و بربادی کی بنیاد رکھ دی ہے امریکہ و اسرائیل نے ایران و غزہ بے گناہ عوام و بچوں اور انکی قیادتوں پر مسلسل بمباری وشہید کرکے اپنے آپ کو انسانیت کے دائرے سے خارج کرلیا ہے۔عالم اسلام اور بین الاقوامی برادری کو فی الفور مشترکہ لائحہ عمل بنا کر ظالموں کے ہاتھ روکنا ہونگے۔چین،روس وپاکستان کی حکومتیں مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے ممالک کو امریکہ و اسرائیل کے ہاتھوں تباہ و برباد ہونے سے بچانے کیلئے فی الفور بنیادی کردار ادا کریں*۔
122









