241

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔ہائی وے ڈیپارٹمنٹ میں ترقیوں کا بڑا “سکینڈل” بے نقاب، جونیئر کلرکس کی تعیناتیوں میں بندر بانٹ کا انکشاف*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔ہائی وے ڈیپارٹمنٹ میں ترقیوں کا بڑا “سکینڈل” بے نقاب، جونیئر کلرکس کی تعیناتیوں میں بندر بانٹ کا انکشاف*
*​جھنگ ​محکمہ ہائی وے کے سابق ایم اینڈ آر (M&R) سرکل گوجرانولہ میں درجہ چہارم کے ملازمین کو جونیئر کلرک کے عہدوں پر ترقی دینے کے عمل میں مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر بے* *ضابطگیوں اور من پسند نوازی کا انکشاف ہوا ہے* *میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے چور دروازے سے کی گئی ان مبینہ ترقیوں نے محکمے کے شفافیت کے دعوؤں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔​بندر بانٹ کی تفصیلات ​باوثوق ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ میں کچھ عرصہ قبل قائم کیے گئے خصوصی ذیلی شعبے “ایم اینڈ آر” (جس کا سرکل آفس گوجرانولہ میں واقع تھا) میں درجہ چہارم کے ملازمین کے لیے مختص 20 فیصد کوٹہ پر جونیئر کلرکس کی ترقیاں کی گئیں۔ ان ترقیوں کے دوران قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مبینہ طور پر “خاص افراد” کو نوازا گیا، جس سے حق دار ملازمین میں شدید تشویش اور بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے*۔
*​اس حساس معاملے کے سامنے آتے ہی جھنگ کے عوامی، سماجی اور صحافتی حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ عوامی حلقوں نے ایس ای (SE) ہائی وے سرکل ٹو، فیصل آباد سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ان ترقیوں کے ریکارڈ کی فوری جانچ پڑتال کی جائے اور اس میں ملوث کالی بھیڑوں کو بے نقاب کر کے سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے*۔
*​سنسنی خیز انکشافات جلد متوقع*
*​ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس سکینڈل کے پیچھے بااثر افسران اور مخصوص لابی کا ہاتھ ہے جنہوں نے میرٹ کو پس پشت ڈال کر بندر بانٹ کی۔ اس میگا کرپشن اور بے ضابطگیوں کی مزید ہوش ربا تفصیلات*، *دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ اگلے شمارے میں شائع کی جائیں گی*۔
*​اگلی قسط کا انتظار فرمائیں: کون کون سے “من پسند” نوازے گئے؟*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں