131

*جھنگ(جاوید اعوان سے) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر جھنگ کے احکامات کی روشنی میں چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ مہر محمد اکرم بھروانہ کی سربراہی میں تحصیل اٹھارہ ہزاری کے علاقے اڈا درگاہی شاہ میں غیر قانونی اور غیر فعال ہاؤسنگ سوسائٹیز و کمرشل مارکیٹس کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا*

*اس کارروائی میں اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری ثناء اللہ ہنجرا بھی ہمراہ تھے۔ آپریشن کے دوران غیر قانونی قائم ہاؤسنگ سوسائٹیز اور کمرشل مارکیٹس کو مسمار کر دیا گیا جبکہ مین ہول کور نہ ہونے کے باعث ہاؤسنگ سکیم کے روڈز اور مین ہولز کو بھی توڑ دیا گیا۔چیف آفیسر مہر محمد اکرم بھروانہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ایسے غیر قانونی منصوبوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بغیر منظوری کے قائم کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی یا کمرشل سرگرمی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں