162

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی افسران کی محکمانہ کارکردگی اور سروسز کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا*۔*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی افسران کی محکمانہ کارکردگی اور سروسز کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا*۔*
*اجلاس میں ماہِ رمضان کی آمد کے پیشِ نظر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی ، انسدادِ سموگ مہم پر عملدرآمدسمیت پلس پراجیکٹ و ریونیو ریکوریز کے حوالے سے ریونیو افسران کی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بیوٹیفکیشن اسکیموں پر کام کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ لی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مفادِ عامہ سے متعلق جاری پالیسیوں پر موثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ضلعی افسران اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدام کو یقینی بنائیں*۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں