*اٹھارہ ہزاری(تحصیل رپورٹر) اٹھارہ ہزاری کے علاقے موضع مچھیانہ میں آوارہ کتوں نے پالتو جانوروں پر حملہ کردیا.جس سے ایک غریب شخص کی دو قیمتی بھیڑیں ہلاک ،ایک زخمی*۔
*علاقے میں اب تک خوف کی فضاء قائم ہے۔لوگ محتاط بھی ہیں اور پریشان بھی*۔
*مگر نجانے کیا ہونے والا ہے۔۔۔وہ تحصیل جو زراعت اور مویشی پال کے طور پر جانی جاتی ہے وہاں سیلاب کے بعد بے قابو آوارہ کتے بھی نقصان پہنچانے لگیں تو گزر بسر کیسے ہوگا*
*آپ شاید اسے نہ سمجھیں مگر حقیقت یہی ہے کہ متوسط طبقے کے لیے یہ نقصانات بہت بڑے ہیں۔ مگر افسران بالا تحصیل اٹھارہ ہزاری پنجاب میں دوسرے نمبر پر آنے پر ٹک ٹاک پر جشن منا رھے ہیں عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر اور اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری ثناء اللہ ہنجرہ سے اس حساس معاملے پر توجہ کی اپیل کی ھے*
116









