*جھنگ(جاوید اعوان سے)جمیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ وجے یو آئی ضلع جھنگ کے عہدیداران نے کہا ہے کہ*
*امریکہ و اسرائیل کی طرف سے ایران پر حملے گریٹر اسرائیل بنانے کے ناپاک منصوبے کی طرف پیش قدمی ھے اور ایرانی سپریم لیڈر و دیگر اعلیٰ فوجی و سول حکام کو جارحیت کا نشانہ بنانہ بدترین بین الاقوامی دہشت گردی ھے۔جے یو آئی اس تمام صورت حال کو بین الاقوامی سامراجی قوتوں کے توسیع پسندانہ عزائم ومسلم دنیا کے وسائل پر قبضہ کئے جانے کا شاخسانہ سمجھتی ہے۔مسلم دنیا اپنی سلامتی واستحکام کے حوالہ سے0 فی الفور مشترکہ لائحہ عمل بنائے ورنہ پھر مستقل بنیادوں پر پچھتانہ پڑے گا۔گزشتہ روز کراچی مین امریکی قونصل خانہ کے اندر سے احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجہ میں مظاہرین کی ہلاکت حکومت سندھ کی کھلی ناکامی ہے ریاست فی الفور اسکا نوٹس لے*۔
236









