*جھنگ(جاوید اعوان سے)الیکٹرو بس ٹرمینل لاری اڈا پر چنگچی رکشوں اور نشئیوں کا ڈیرہ، طالبات کو شدید ڈر، خوف اور مشکلات*، *تفصیلات کے مطابق الیکٹرو بس ٹرمینل لاری اڈا کے اطراف چنگچی رکشوں کی بھرمار اور نشئی افراد کی موجودگی شہریوں اور خواتین کے لیے سر دردِ بن چکی ہے۔ سٹینڈ پر چنگچی رکشہ مافیا کے افراد کے مسلسل کھڑے رہنے اور نشئیوں کے وہیں سونے یا بیٹھے رہنے سے بالخصوص سکول، کالج اور یونیورسٹی جانے والی طالبات اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے.مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ خصوصاً صبح اور چھٹی کے اوقات میں طالبات کو ڈر خوف اور عدم تحفظ کے احساس کا سامنا رہتا ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لے کر سخت اقدامات کیے جائیں ضلع بھر میں بنے ٹرمینلز سٹینڈز اور خصوصاً لاری اڈا کے احاطے اور اطراف کو فوری طور پر صاف کرایا جائے اور غیر قانونی چنگچی رکشوں کے خلاف کارروائی کی جائے.اور نشیئوں کو دور رکھا جائے۔تاکہ طالبات اور خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے*۔
148









