*جھنگ(جاوید اعوان سے)جمیعت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ*
*سند ھ اسمبلی میں ایک اقلیتی رکن اسمبلی کی طرف سے صوبہ بھرمیں شراب تیار کرنے اور بیچنے کے پرمٹ منسوخ کرنے کی قرارداد کو اراکان اسمبلی کی طرف سے مسترد کرنے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ اراکین اسمبلی نے شریعت اور آئین کا کھلا مذاق اڑایا ہے سپیکر سندھ اسمبلی فی الفور ان اراکین کے خلاف اعلیٰ عدلیہ کو ریفرنس بھیجے۔جمیعت علماء اسلام کی رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشور کی طرف سے قومی اسمبلی میں اس حوالہ سے قراردادوتحریک التواء پیش کرنا قابل تحسین اقدام ہے۔جے یو آئی ملک میں آئین کی بالا دستی اور اسلامی شعائر کے تحفظ کیلئے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی*۔
140









