*جھنگ(جاوید اعوان سے)رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول میکینزم پر مؤثر عملدرآمد، ضلعی انتظامیہ متحرک, رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول میکینزم پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے*۔
*اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں رمضان کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور نگرانی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 2,500 سے زائد انسپکشنز کیں، جن کے دوران 2 دکانیں سیل کی گئیں، 49 دکاندار گرفتار ہوئے جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے اہم بازاروں اور مارکیٹوں میں شکایت سیل قائم کر دیے گئے ہیں، جبکہ پیرا فورس کی جانب سے مانیٹرنگ بھی مسلسل جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی*۔
115









