109

*جھنگ(جاوید اعوان سے)سی ای او ایجوکیشن نے پنجاب انفارمیشن کمیشن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، شہری کو ریکارڈ فراہم.​ٹال مٹول کا خاتمہ: ‘رائٹ ٹو انفارمیشن’ کے سامنے محکمہ تعلیم کی ہٹ دھرمی دم توڑ گئی، سنیارٹی لسٹیں جاری*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)سی ای او ایجوکیشن نے پنجاب انفارمیشن کمیشن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، شہری کو ریکارڈ فراہم.​ٹال مٹول کا خاتمہ: ‘رائٹ ٹو انفارمیشن’ کے سامنے محکمہ تعلیم کی ہٹ دھرمی دم توڑ گئی، سنیارٹی لسٹیں جاری*
*ضلعی تعلیمی انتظامیہ کی جانب سے معلومات چھپانے کی کوشش ناکام، پنجاب انفارمیشن کمیشن کے سخت نوٹس پر چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ نے شہری کو مطلوبہ ریکارڈ فراہم کر دیا۔ حقِ معلومات (RTI) کے قانون کی جیت پر سماجی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی*۔
*​واقعات کا پس منظر*: *ریکارڈ کی فراہمی میں لیت و لعل*
*​تفصیلات کے مطابق*، *جھنگ کے ایک بیدار مغز شہری نے ‘رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ’ کے تحت سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی سے تحریری مطالبہ کیا تھا کہ محکمے میں تعینات سپرنٹنڈنٹس اور ہیڈ کلرکس کی تعداد اور ان کی مکمل سنیارٹی لسٹیں فراہم کی جائیں*۔ *تاہم، متعلقہ دفتر کی جانب سے روایتی سستی اور لیت و لعل سے کام لیتے ہوئے شہری کو ٹرخایا جاتا رہا*۔
*​پنجاب انفارمیشن کمیشن کی مداخلت اور فوری ایکشن۔​محکمہ تعلیم کے رویے سے تنگ آکر شہری نے پنجاب انفارمیشن کمیشن لاہور سے رجوع کر لیا*۔ *کمیشن نے معاملے کی سنگینی کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن جھنگ کو فوری طلب کیا اور حکم جاری کیا کہ قانون کے مطابق شہری کو مانگا گیا تمام ریکارڈ فی الفور فراہم کیا جائے*۔
*​انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں*
*​کمیشن کے سخت احکامات اور ممکنہ تادیبی کارروائی کے خوف سے سی ای او ایجوکیشن دفتر کی دوڑیں لگ گئیں اور متعلقہ حکام نے خود شہری کو فون کر کے دفتر بلایا اور تمام مطلوبہ ریکارڈ ان کے حوالے کر دیا*۔
​”*یہ قانون کی فتح ہے*، *کوئی بھی افسر عوام کو معلومات فراہم کرنے سے انکار نہیں کر سکتا۔” — متاثرہ شہری کا بیان*
*​چیف انفارمیشن کمشنر کے لیے خراجِ تحسین*
*​شہری نے پنجاب انفارمیشن کمیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے چیف *انفارمیشن کمشنر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے سرکاری دفاتر میں موجود کالی بھیڑوں اور ریکارڈ چھپانے والے افسران کی حوصلہ شکنی ہوگی*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں