*جھنگ (جاوید اعوان سے)پرائس کنٹرول میکینزم پر عملدرآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول میکینزم پر مؤثر عملدرآمد جاری ہے*
۔ *آج کے روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ابتک 2 ہزار 8 سے زائد انسپکشنز کیں۔کارروائی کے دوران 5 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 12 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔ قیمتوں کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 10 ہزار روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔عوامی سہولت کے پیشِ نظر اہم بازاروں اور مارکیٹوں میں شکایت سیل قائم ہیں، جبکہ پیرا فورس کی مانیٹرنگ بھی مسلسل جاری ہے تاکہ مقررہ نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر منڈی سے مارکیٹ تک اشیاءخوردونوش کے ریٹس کی مانیٹرنگ کا عمل مسلسل جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تھوک اور پرچون نرخوں کا باقاعدہ تقابلی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ منڈی میں طے پانے والے ریٹس کا فائدہ براہِ راست صارفین تک منتقل ہو سکے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مختلف بازاروں میں ریٹ لسٹوں کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں اور اوورچارجنگ یا گراں فروشی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی یا ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری اشیاءکی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی*۔
206









