*جھنگ(جاوید اعوان سے)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکدم پچپن روپے اضافہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ*
*حکومت کے پاس ابھی تقریباً پچیس دن تیل کا مطلوبہ ذخیرہ موجود ہے مگر جنگ کا بہانہ بنا کر تیل کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ خلاف حقیقت ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالہ سے بھی اس قدر اضافہ نہیں بنتا ہے۔ لہٰذا حکومت فی الفور تیل کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ کو واپس لے* ۔
212









