*جھنگ(جاوید اعوان سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایہ نامہ پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے.اس حوالے سے ضلع بھر کے تمام بس اسٹینڈز اور اڈوں پر کرایہ نامہ نمایاں مقامات پر آویزاں کر دیا گیا ہے، تاکہ مسافروں کو مقررہ کرایوں سے آگاہی حاصل ہو سکے۔ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی* *انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں موجود رہ کر مانیٹرنگ کر رہی ہیں اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ زائد کرایہ وصول کرنے، کرایہ نامہ آویزاں نہ کرنے یا مسافروں سے بدسلوکی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے گی*، *جس میں جرمانے اور گاڑیوں کے خلاف ایکشن بھی شامل ہے۔اسسٹنٹ کمشنر جھنگ نے مختلف بس اسٹینڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کا اچانک دورہ کیا اور از خود مسافروں سے کرایوں کے حوالے سے دریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے* *ٹرانسپورٹرز کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کرایوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی زیادتی یا زائد کرایہ وصولی کی صورت میں فوری طور پر ضلعی کنٹرول روم یا* *متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے*۔
*ضلعی انتظامیہ عوامی سہولت اور ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے*۔
234









