111

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے نگہبان رمضان بازار سیٹلائٹ ٹاون جھنگ کا دورہ کیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے نگہبان رمضان بازار سیٹلائٹ ٹاون جھنگ کا دورہ کیا*
*اور وہاں قائم مختلف سٹالز کا معائنہ کرتے ہوئے اشیائے خوردونوش کے معیار اور سرکاری نرخوں پر دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے بازار میں لگائے گئے آٹا، سبزی، فروٹ اور دیگر اشیائے ضروریہ کے سٹالز کا معائنہ کیا اور مختلف اشیاءکے نرخ چیک کیے۔ اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود شہریوں سے بھی بات چیت کی اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنرنے رمضان بازار انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام اشیائے ضروریہ مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فراہم کی جائیں اور شہریوں کو معیاری اشیاءکی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔انہوں نے مزید تاکید کی کہ رمضان بازار میں اشیائے ضروریہ کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے، رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی اور معیاری اشیاءکی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ رمضان بازار میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات، شہریوں کے لیے سہولتوں کی فراہمی اور اشیاءکی قیمتوں کی مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔مزید برآں ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈرنے اپنے آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پرشہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو فوری ازالہ کےلئے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت مسائل کا حل عوامی ریلیف کی جانب احسن اقدام ہے۔ضلع کے تمام سرکاری محکموں کے افسران عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے موجود ہیں۔ اس ضمن میں شہری مسائل کے حل کے سلسلہ میں کسی بھی دفتر میں تشریف لا سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے کہا کہ انکی شکایات و مسائل پر ترجیحی بنیادوں پر تیز رفتار کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور انہیں ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔بعدا زاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ کا دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، آوٹ ڈور، مختلف وارڈز اور ادویات کے سٹاک کا معائنہ کیا جبکہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ کی حاضری، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین اور بروقت سہولیات فراہم کی جائیں اور کسی بھی مریض کو ادویات یا علاج کے حوالے سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور ذمہ داری کے ساتھ پیش آنا طبی عملہ کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے جبکہ ادویات کی دستیابی اور طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے باقاعدگی سے مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا*
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں