190

*جھنگ(جاوید اعوان سے)دوران سرچ آپریشن تھانہ کوتوالی جھنگ کا کریک ڈاؤن منشیات فروش گرفتار اور مقدمات درج*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)دوران سرچ آپریشن تھانہ کوتوالی جھنگ کا کریک ڈاؤن منشیات فروش گرفتار اور مقدمات درج*
آرپی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا اور ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کے احکامات کے مطابق کوتوالی پولیس نے علاقہ میں دوران سرچ آپریشن منشیات اور جوا بازوں کے خلاف مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو منشیات بیچتے اور جوا کھیلتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئیے۔
دوران سرچ آپریشن مندرجہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
1۔ غلام قاسم ولد ظفر اقبال قوم انصاری سے ہیروئن برآمد کر کے 9C کا مقدمہ درج کیا گیا۔
2۔ عنصر عباس ولد محمد شاہ قوم سید سکنہ شیخن سے 1600 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ 9C درج کیا گیا
3۔ عثمان ولد رمضان قوم مگھیانہ سے 30 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ زیر دفعہ 3/4 درج کیا گیا۔
4۔ جوا کھیلنے والے ملزمان کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا گیا سنوکر پر جوا کھیلتے ہوئے
عمیر ولد شمشاد اور فاروق ولد ذوالفقار قوم رانا کو جوا کی رقم سمیت گرفتار کرکے مقدمہ زیر دفعہ 5/7/78 درج کیا گیا۔
معاشرہ کو منشیات اور جوا جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لئیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں
ایس ایچ او کوتوالی شاہد امیر لدھیانہ۔
منشیات کی روک تھام پتنگ بازوں اور جوا بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئیے سفید پارچات میں مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو 24 گھنٹے علاقہ میں موجود ہیں
ایس ایچ او کوتوالی شاہد امیر لدھیانہ
عوام ہر طرح کے کرائم کی بیخ کنی کے لیے پولیس کا ساتھ دیں
شاہد امیر لدھیانہ ایس ایچ او کوتوالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں